

Loading content...
اسی خواہش و کوشش کا ایک مظاہرہ متوکل نے بھی کیا ایک مرتبہ موسم گرما میں اس نے حکم دیا کہ سارے اشراف و سادات سامرہ اس کے پاس آئیں اور اس نے عین گرمی کے وقت سارے اشراف اور سادات کو حکم دیا کہ وہ اس کے ساتھ بازار میں چلیں … جب وہ چلنے لگا تو اس نے اپنے لئے ایک شاہی سواری طلب کرلی اور باقی سارے سادات و رؤسا و اشراف کو اپنے ساتھ پیدل چلنے کا حکم دیا اس طرح اس نے پورے بازار کا چکر لگایا …رزاقہ نامی متوکل ملعون کا ایک حاجب تھا وہ روایت کرتاہے کہ اس چکرمیں متوکل ملعون نے شہنشاہ معظم ابوالحسن علیؐ النقی علیہ الصلوات والسلام کو بھی اپنے ساتھ چلنے کا حکم دیا ہوا تھااور وہ بھی ساتھ چل رہے تھے ، میں دیکھا وہ جناب گرمی کی وجہ سے پسینے سے شرابور تھے اور ریش اطہر سے پسینہ ٹپک رہا تھا … میں نے ان کے قریب جاکر اظہار افسوس کیا کہ اس ملعون نے بہت زیادتی کی ہے ، اس پر انہوں نے فرمایا کہ اللہ جل جلالہ کے نزدیک ہماری قدر ومنزلت جناب صالح علیہ السلام کی ناقہ سے بھی زیادہ ہے بلکہ اس کی منزلت ہمارے ایک ناخن کے ٹکڑے کے برابر بھی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار