

Loading content...
ابتدائی دور میں متوکل ملعون نے ایک ایسے گھر میں آپ کو رہنے کا حکم دیا جو ان کے شایان شان نہ تھا اس لئے صالح بن سعید نے ایک روز اس بات کو آپ کے سامنے عرض بھی کردیا اورعرض کیا کہ اے مولا میں آپ پر فدا ہو جاؤں ان ظالموں نے آپ کے نور کے چھپانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اور ہمیشہ آپ کی توہین کے درپئے رہتے ہیں اب آپ دیکھیں کہ انہوں نے آپ کو ایسے گھر میں قیام دیا ہے جو فقراء ومساکین کے رہنے کا ہے…شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے یہ سن کرفرمایا اے سعید ادھر آؤ… جب میں قریب گیا تو آپ نے ہاتھ کا اشارہ فرما کے فرمایا ذرا ادھر دیکھو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار