

Loading content...
یحییٰ کہتا ہے کہ میں اس زمانے میں دوسرامذہب رکھتا تھا اور میرے رفیقوں میں سے دو شخص ایسے تھے کہ جن میں سے ایک اہل بیت رسالت علیہم الصلوات والسلام سے محبت کرنے والا تھا اور دوسرا دشمن تھا، یہ دونوں آپس میں مباحثہ کیا کرتے تھے، میں بھی ان کی باتوں کو سنتا تھا …ایک دن ہم ایک صحرا میں پہنچے کہ جہاں آبادی کا نام و نشان تک نہ تھا …وہاں پر اس دشمن آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مرد شیعہ پر اعتراض کیا کہ تیرے مولا امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ دنیا کا کوئی ٹکڑا ایسا نہیں کہ جہاں کسی نہ کسی کی قبر نہ ہو اب تو ہی بتا کہ اس صحرا میں بھی کوئی دفن ہوسکتا ہے؟ کیا یہاں بھی کسی کو دفن کیا جا سکتا ہے؟ کیونکہ یہاں تو انسان ہی موجود نہیں ہیں تو دفن کون ہوگا؟ یحییٰ کہتا ہے کہ میں نے اس دشمن کی طرف داری بھی کی لیکن اس شیعہ نے اس بات کا کوئی جواب نہ دیا … غرض قطع منازل ومراحل کرتے ہوئے ہم مدینہ طیبہ میں پہنچے جب میںنے خلیفہ کا نوشتہ شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں پیش کیا آپ نے خط پڑھا اور فرمایا ہم بھی خلیفہ کی مرضی پر عمل کرنا چاہتے ہیں، آج تم آرام کرو انشاء اللہ کل ہم سفر کی تیاری میں مشغول ہو جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار