

Loading content...
بسم اللہ الرحمن الرحیم… امابعد! خلیفہ آپ کے مرتبہ عظیم کو جانتا ہے ، میں آپ کے بارے میں اور آپ کی اہل بیت کے بارے میں اس امر کی نیت رکھتا ہوں جس میں آپ کیلئے اور ان کیلئے بہتری ہو اور آپ کی اور ان کی عزت وجلالت بھی رہے … آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ عبداللہ بن محمد جو کہ جمعہ وجماعت کیلئے اور انتظام ملک کیلئے میراامین اور میرا نائب تھا مجھے افسوس ہے کہ اس جاہل نے آپ کی حفظ مراتب میں قصور کیا ہے اس لیے میں نے اسے اس کے منصب عالی سے معزول کر کے محمد بن فضل کو اس کی جگہ منصوب کیا ہے اور اس کو حکم کر دیا ہے کہ وہ آپ کی تعظیم وتکریم میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کرے بلکہ ہمیشہ آپ کی اطاعت میں سر گرم رہے اور ہر امر میں آپ کی مرضی کے موافق رویہ رکھے، یہ بھی ہے کہ میں آپ کی زیارت کا بہت مشتاق ہوں اگر آپ بھی میری ملاقات کی خواہش رکھتے ہوں اور میرے پاس رہنا چاہتے ہوں تو فوراًتشریف لایئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار