

Loading content...
اس دور میں حاکم مدینہ عبداللہ بن محمد تھا جو پاک خاندان کا سخت مخالف تھا اور امام علیہ الصلوات والسلام کو وقت بے وقت پریشان بھی کرتا رہتا تھا اور ہر قسمی اذیت دینا اپنا حق حاکمیت سمجھتا تھا کیونکہ وہ یہ دیکھ رہا تھا کہ اہل مدینہ میں حاکم مدینہ کی وہ عزت نہیں جو شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی عزت ہے ، اسے یہ بات بھی چبھتی تھی اس لئے وہ اکثر حکومت کو لکھتا تھا کہ شہنشاہ معظم امام ابوالحسن علیؐ النقی علیہ الصلوات والسلام کی عزت بڑھ رہی ہے اور ان کے پاس لوگوں کی آمد معمول سے زیادہ ہے اور ان کے عزائم حکومت کے خلاف قیام کرنے کے نظر آرہے ہیں … دوسری طرف حکومتی جاسوسوں کی رپورٹیں حاکم کی رپورٹوں کے خلاف تھیں اس لئے متوکل عباسی ملعون کچھ پریشان بھی تھا اور کوئی فیصلہ بھی نہیں کر پا رہا تھا … عین اس وقت شہنشاہ معظم امام ابوالحسن علیؐ النقی علیہ الصلوات والسلام نے متوکل ملعون کی طرف ایک گرامی نامہ تحریر فرمایا اور اس میں لکھا کہ ہمارے عزائم حکومت میں مداخلت کے نہیں ہم سکون سے رہنا چاہتے ہیں مگر حاکم مدینہ ہمیں آرام سے نہیں رہنے دیتا اور ہمیں وقت بے وقت پریشان کرتا رہتا ہے آپ اس کا نوٹس لیں وہ ہم پرتہمتیں بھی لگاتا ہے اور اذیتیں بھی دیتا ہے اور ساتھ ہی حکومت کو ہمارے خلاف جھوٹی باتیں لکھ کر حکومت کو بھی ہمارے خلاف اکساتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار