

Loading content...
بصائر الدرجات میں حضرؐت کے دربان کی زبانی منقول ہے وہ کہتا ہے کہ جس زمانے میں حضرت امام محمد تقی علیہ الصلوات والسلام بغداد میں تشریف رکھتے تھے اس دور میں ابوذکریا نامی ایک معلم مسجد النبی میں بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھایا کرتا تھا اور امام علی النقی علیہ الصلوات والسلام وہاں تشریف لے جایا کرتے تھے … ایک دن ایک بچے کو آپ تختی لکھنا سکھا رہے تھے کہ اچانک بیتابی کے ساتھ اٹھے اور گریہ فرماتے ہوئے اپنے گھر اطہر کی طرف روانہ ہوگئے، معلم نے ہر چند رونے کا سبب پوچھا مگر آپ نے کچھ جواب نہ دیا اور اٹھ کر حرم اطہر میں تشریف لے گئے تھوڑی دیر بعد حرم اطہر سے گریہ و زاری کی آواز بلند ہوئی اور کافی دیر بعد امام علیہ الصلوات والسلام باہر تشریف لائے تومیں نے خدمت اقدس میں عرض کیا کہ آقا آپ کیوں اس قدر محزون وغمناک ہیں اور حرم سرا میں نوحہ و ماتم کس لیے برپا ہے؟ مجھے دیکھ کر فرمایاہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی سرمن میں شہادت ہوگئی ہے …میں نے عرض کیا کہ یہ حال آپ کو کیوں کر معلوم ہوا؟ امام علیہ الصلوات والسلام نے جواب دیا کہ اس وقت عظمت وجلال اِلٰہی سے مجھ پر ایک کیفیت منکشف وآشکار ہوئی ہے کہ اس سے پیش تر وہ نہ تھی اسی سے میں نے دریافت کیا کہ حضرت نے وفات پائی اس کے بعد آپ باعجاز امامت سامرہ میں تشریف لائے اور بابا پاک کی خود تجہیز و تکفین فرمائی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار