

Loading content...
214 ہجری میں جب شہنشاہ معظم علی النقی علیہ الصلوات والسلام کی دنیا پر آمد ہوئی تو اس کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور اس نے پھر باپ کو لکھا کہ میں یہاں مدینے میں نہیں رہ سکتی … اس پر اس کے باپ نے شہنشاہ معظم ابوجعفر محمد تقی علیہ الصلوات والسلام کو لکھا کہ مجھے مناسب یہ لگتا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ سامرہ میں آکر رہائش رکھیں …اس خط کے پہنچنے پر آپ کو مدینہ چھوڑنا پڑا اور اس طرح آپ سامرہ پہنچ گئے مگر وہاں جاکر انہوں نے قصر شاہی میں رہائش رکھنے کی بجائے شہر میں علیحدہ ایک محلہ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے نام سے آباد کیا اور آپ نے سامرہ میں موجود سارے بنی ہاشمعلیہم الصلوات والسلام کو اس محلے میں آباد کیا اور اپنا ایک شاہی طرز کا مکان بنوایا جو قصر ابن الرضا علیہ الصلوات والسلام کے نام سے مشہور ہوا کیونکہ مامون عباسی امام علیہ الصلوات والسلام کو ابن رضا علیہ الصلوات والسلام کہہ کر مخاطب کرتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار