

Loading content...
دوستو! جس وقت شہنشاہ معظم ابوجعفر محمد تقی علیہ الصلوات والسلام کاعقد مامون عباسی کی بیٹی ام الفضل سے ہوا تو آپ واپس مدینہ تشریف لائے ،یہ واقعہ 206 ہجری کا ہے … یہاں کئی سال ام الفضل نے آرام سے گزارے مگر وہ حاکم وقت کی بیٹی ہونے کی وجہ سے دھونس جمائے رہتی تھی … اسی دوران شہنشاہ معظم ابوجعفر محمد تقی علیہ الصلوات والسلام کے حرم کو شہنشاہ معظم علی النقی علیہ الصلوات والسلام کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا نے زینت بخشی تو ام الفضل نے باپ کو لکھ بھیجا کے میرے گھر میں سوکن آگئی ہے اب میں یہاں نہیں رہ سکتی ، اس کے جواب میں مامون عباسی نے لکھا کہ جس بات کو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جائز قرار دیا ہے میں اسے کیسے ناجائز کہہ کر روک سکتا ہوں تم کچھ وقت آرام سے گزاروپھر ہم کچھ سوچیں گے … اس طرح کچھ عرصہ گزرا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار