

Loading content...
اسی طرح آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام نے بارہا فرمایا ہے کہ ہمارے اجسام و ابدان اقدس اس طینت تکوینی سے پیدا ہوئے ہیں کہ جس سے مومنین کی روح خلق ہوئی ہے اس لئے ان کے اجسام و ابدانِ اقدس پر بھی وقت کا کوئی اثر نہیں ہوتا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ عالم تکوین دراصل عالم امر ہے اور یہ ذوات متعالیات علیہم الصلوات والسلام امری مخلوق نہیں بلکہ صاحبان امر ہیں اورمتصرف علی الامر ہیں اس لئے ان پر وقت کے کیمیاوی تعاملات عمل پذیر نہیں ہوتے ، اس لئے کسی امام پاک کے ظاہر کو دیکھ کر بچہ نہیں سمجھنا چاہیے یہ عالم رضاعت میں بھی عالمین پر قدرت تصرف رکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار