

Loading content...
کوئی انسان سوچ سکتا ہے کہ ہمارا یہ عقیدہ کیسا ہے تو اس کیلئے ہمارے پاس کئی مثالیں ہیں جیسا کہ ایک مثال ملکوت کی ہے وہ جب بھی پیداہوتے ہیں اپنے نقطہ کمال پر پیدا ہوتے ہیں، طفولیت، لڑکپن، جوانی کے مراحل سے نہیں گزرتے بلکہ وہ عین جوان ہی پیدا ہوتے ہیں اور جوان ہی رہتے ہیں کیونکہ وہ تکوینی مخلوق ہیں اور عالم تکوین زمان و عصر و وقت کے اثرات سے ارفع ہوتا ہے اس لئے وقت ان پر اثر انداز نہیں ہوسکتا …اسی طرح ہمارے جسم کے اندر بھی ایک مثال موجود ہے یعنی وہ روح ہے کہ جس کے بارے میں سبھی مذاہب مانتے ہیں کہ روحیں نہ بچہ ہوتی ہیں، نہ جوان، نہ ضعیف، بلکہ وہ اپنے عین نقطہ کمال پر پیدا ہوتی ہیں اور اسی طرح ہمیشہ رہتی ہیں کیونکہ وہ عالم تکوین سے تعلق رکھتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار