

Loading content...
امام و نبی و رسول کیونکہ نمائندہ اِلٰہی ہوتا ہے اور جانشین اِلٰہی ہوتا ہے اس لئے اس کا تعارف اللہ جل جلالہ کے سپرد ہوتا ہے اور اس لئے ہر بنی و امام صفات اِلٰہیہ کا کامل نمونہ و مظہر بن کر اس دنیا میں ظہور فرماتا ہے اور توحید کا آئینہ کل نما ہوتا ہے کیونکہ نبی یا امام و ہادی کا فرضِ منصبی ہوتا ہے کہ وہ اپنے منیب کا تعارف کروائے اور اگر منیب صاحب قدرت و جلال ہواور کوئی اس کی قدرت وجلالت و تصرف کو نہ مانتا ہوتو پھر نائب پر منیب کے اختیارات کا مظاہرہ کرنا ضروری ہوجاتا ہے اور اسی مظاہرے کا نام معجزہ ہوتا ہے … اور صاحبان سیرت نے آپ کے لاتعداد معجزات لکھے ہیں جو یہاں لکھنا کتاب کی ضخامت میں اضافہ کرے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار