

Loading content...
آپ کی امامت و ولایت مطلقہ کے بہت سے نصوص ہیںمگر یہاں صرف ایک پیش کرنا چاہتا ہوں کہ صفوان بن یحییٰ روایت کرتا ہے کہ میں نے شہنشاہ معظم ابوجعفر محمد تقی علیہ الصلوات والسلام کے ظہور اجلال سے قبل ایک مرتبہ شہنشاہ معظم علیؐ الرضا علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ کے بعد آپ کے جانشین کون ہوں گے؟ آپ نے فرمایاکہ اللہ جل جلالہ ہم کو ایک فرزند عطا فرمائے گا…جب آپ کا ظہور اجلال ہوا تو سارے مومنین نے عرض کیا کہ اب حق سبحانہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کاملہ سے آپ کو فرزند عطا کیا ہے کہ ان کے جمال باکمال کی زیارت سے ہماری آنکھیں روشن ہو ئیں خدا ہم کو ایسا دن نہ دکھلائے کہ آپ کا سایہ ہمارے سر پر نہ ہو… اگر خدانخواستہ ایسا اتفاق ہو تو ہم کس سے رجوع کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار