

Loading content...
اس کے ساتھ ہی باقی شرائط بھی پوری ہونے لگیں، اسی دن مامون نے اپنی بڑی بیٹی ام حبیب کا عقد امام علیؐ الرضاعلیہ الصلوات والسلام سے کردیا، ساتھ ہی اس نے اپنی چھوٹی بیٹی ام الفضل کا عقد ہمارے نویں امام شہنشاہ معظم محمد تقی علیہ الصلوات والسلام سے کردیا حالانکہ اس وقت ان کا سن مبارک 5 سال کا تھا اور رخصتی اس وقت ہوئی جب امام علیہ الصلوات والسلام کا سن مبارک 11 سال کا ہوا… اسی دن مامون عباسی نے اپنی چچا زاد بہن جو اسحاق بن جعفر عباسی کی بیٹی تھی اس کا عقد امام علیؐ الرضا علیہ الصلوات والسلام کے بھائی جناب اسحاق علیہ الصلوات والسلام سے کردیا اور ساتھ ہی امام علیؐ الرضا علیہ الصلوات والسلام کے چھوٹے بھائی جناب ابراہیم علیہ الصلوات والسلام کو امیر حج بناکر مکے کی طرف روانہ کیا گیا اور ساتھ انہیں یمن کی حکومت کا پروانہ بھی دیا گیا - اسی دن عباسی سیاہ لباس کے بدلے میں سبز لباس کو سرکاری لباس قرار دیا گیا اوررائج الوقت سکے پر امام علیہ الصلوات والسلام کا اسم مبارک لکھنے کا حکم ٹیکسال کو دے دیا گیا جو اس وقت غالباً روم میں تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار