

Loading content...
اس کی وجہ ایرانیوں کا دباؤ تھا کیونکہ اگر امام علیہ الصلوات والسلام ولی عہد نہیں بنتے تھے تو خود اس کی خلافت غرق ہونے کا امکان تھا … اس کے بعد امام علیہ الصلوات والسلام نے شرط رکھی کہ ہم ولی عہدی اس شرط پر قبول فرماتے ہیں کہ نہ ہی ہمیں امور حکومت کے کسی معاملے میں شامل کیا جائے گا اور نہ ہی کسی مشورے کے ہم پابندہوں گے ہم صرف نام کی حد تک ولی عہد رہیں گے عملی طور پر ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ جبراً یہ تعلق رکھوایاجائے گا…اس کے بعد مامون نے سارے لوگوں سے کہا کہ آؤ اور شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی بیعت کرو… وہاں ایک شاندار تقریب ہوئی جس میں سب سے پہلے مامون عباسی نے اپنے بیٹے عباس عباسی سے کہا کہ تم ان کی بیعت کرو اس کے بعد سارے عباسیوں نے بیعت کی اس طرح بیعت کی تکمیل ہوگئی یہ واقعہ سن 201 ہجری ماہ رمضان کاہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار