

Loading content...
کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ اپنے آپ کو منصب خلافت سے معزول کر کے آپ کوخلیفہ بنادوں اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟…امام علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا ہمار اس مسند خلافت سے کیا تعلق ہے یہ تمہی سنبھالے رہو، اس نے بار بار اصرار کیااس کی وجہ یہ تھی کہ وہ خلافت کے بارے میں اپنی بے نیازی ثابت کرنا چاہتا تھا … پھر اس نے عرض کیا کہ آپ میری ولی عہدی ضرور قبول فرمائیں …یہ بات تقریباً دوماہ تک چلتی رہی مگر امام علیہ الصلوات والسلام نے اپنا انکار جاری رکھا اس پر ایک دن اس نے عرض کیا کہ آقا آپ کے انکار سے لوگ یہی سمجھیں گے کہ آپ نے ترک دنیا یعنی رہبانیت اختیار فرمالی ہے اور رہبانیت حرام ہے ، اس پر آپ نے فرمایا ہم نے ترک دنیا برائے دنیا نہیں کیا اس لئے اس میں کوئی ہرج نہیں ہے اس لئے ہم تمہاری آفر قبول نہیں کرتے آخرمیںمامون عباسی نے اس قدر دباؤ دیا کہ دھمکی تک دے دی کہ اگر آپ نے نکار کیا تو میں کچھ بھی کرسکتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار