

Loading content...
مامون یہاں ایران میںجوڑ توڑ میں لگا رہا اور اس میں اسے تقریباً چار پانچ سال لگ گئے ، اس نے ایرانی فوجی قوت کے سربرآوردہ افراد سے خفیہ (Meeting) میٹنگز کیں اور ان کے مابین قدیم عربی و عجمی نفرت کو ہوا دی اور کہا کہ امین عباسی عربی النسل ہونے کی وجہ سے خلیفہ بنایا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عربی لوگ عجمیوں کواس قدر حقیرو ذلیل سمجھتے ہیں کہ اگر ماں بھی عجمی ہوتو خلافت سے محروم کردیا جاتا ہے چاہے باپ عربی ہی کیوں نہ ہو اور انسان میں خلافت کی صلاحیت بھی زیادہ ہومگر ماں کاعجمی ہونا وہ جرم و حقارت ہے کہ جس کی وجہ سے انسان خلیفہ نہیں بن سکتا ، اگر آپ لوگ دیکھیں تو میری ماں عجمی ہے اور مجھے اس کے عجمی ہونے پر فخر ہے اور میرا اہل فارس کا نواسہ ہوناایک بہت بڑا اعزاز ہے اگر آپ لوگ میرے ساتھ تعاون کریں تو میں کچھ عربوں کوبھی اپنے ساتھ ملا سکتا ہوں اور اس طرح ہم ایک اسلامی قوت بن جائیں گے اور خلافت مجھے مل جائے گی تو گویا خلافت اہل فارس کی ہوجائے گی اس لئے آپ لوگ میرے ساتھ مل کرمیرے بھائی امین کو قتل کروا لیں تو بات بن سکتی ہے اور اس کے بدلے میں آپ جوبھی شرائط رکھیں گے مجھے کلی طور پر منظور ہیں …اس کا یہ چھوڑا ہوا تیر ٹھیک ان کے دل میں اترگیاکیونکہ قدیم ایران اور آج کا جدید ایران بھی عربوں سے نفرت کرتا ہے اور خلیفہ ثانی نے جو ایران کی بربادی کی تھی وہ بھی اسلام کی راکھ میں دبی ہوئی تھی، اس پر خلیفہ ہارون عباسی کی نفرت نے قدیم عجمی عربی تعصب کو بیدار کردیا اور وہ اس کی مدد کیلئے سوچنے لگے … اس وقت ایران میں مذہب تشیع کافی پھیل چکاتھا کیونکہ بنی عباس نے بنی امیہ کی خلافت کے خاتمے کیلئے سیاسی اشو بھی اہل بیت اطہار علیہم الصلوات والسلام کی مظلومیت ہی کو بنایا تھا اور اس میں ابومسلم خراسانی اور دیگر لوگوں نے واقعہ کربلا اور اہل بیت پاک علیہم الصلوات والسلام کے ساتھ کی گئیں ناانصافیوں اور ان پرڈھائے ہوئے مظالم کو بیان کرکے ہی ایران کی حمایت حاصل کی تھی اور پھر یہ عباسی اپنی بیعت اور عہد و معاہدے توڑ کرخود خلیفہ بن بیٹھے تھے، حالانکہ انہوں نے حکومت اہل بیت ہی کیلئے لی تھی اور عوام کو یہی بتایا گیا تھا کہ خلافت ِ اہل بیت ہی کیلئے ہم کام کر رہے ہیں مگر وہ خود قابض ہوگئے تو اس بات سے اہل ایران بنی عباس سے قدرے خفا بھی تھے جب مامون عباسی نے ان کی ہر شرط ماننے کا وعدہ کیا تو ایرانیوں نے اس کے سامنے یہ شرائط رکھ دئیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار