

Loading content...
امامِ وقت اپنی امامت کی تصدیق و احقاق کیلئے ہمیشہ معجزات و خرق عادت کا ظہور فرماتا ہے کیونکہ امامِ وقت نائب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور نائب اِلٰہی ہوتا ہے اس لئے اسے امور اِلٰہیہ کا مظاہرہ کرکے ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ اپنے منیب کے صفات و ذات کا نمائندہ بھی ہے اور اس کا مظہر بھی ہے اس لئے آپ نے عالم تکوین و تخلیق میں تصرف فرماکر اپنی امامت کا ثبوت فراہم فرمایا، اسی طرح انہوں نے بے اولادوں کو اولادیں بخش کر، نابیناؤں کو بینائی دے کر، مردوں کوزندہ کرکے، ساری خلق کی زبانیں بول کر، عالم غیب کی خبریں دے کر الغرض ہمہ پہلو اپنے آپ کو نمائندہ و مظہر اِلٰہی ثابت فرمایا کبھی شے کو لاشے کیا، تو کبھی لاشے کو شے کردیا، کبھی مردکو عورت اور عورت کو مرد کردیا، اس کا ئنات میں جیسا بھی چاہا آپ نے تصرف فرمایا یہ تو امام حقیقی کی شان ہے کیونکہ امام کوئی مولوی نہیں ہوتا کہ جو صرف فقہی مسائل سمجھانے یا کلی استنجااور استبرا کے مسائل سمجھانے آتا ہے بلکہ امام کا اصل منصب تو نظام کائنات کو سنبھالنا ہے … عالم خلق و عالم امر کو بقا بخشنا ہوتا ہے، زمین میں روئیدگی، آسمانوں سے بارشیں اور دریاؤں کو روانی دینا اور عالم ملک و ملکوت کے نظام کی باگ ڈور سنبھالنا ہی امام کا فرض منصبی ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار