

Loading content...
ان کی آمد کے بارے میں ہے کہ ایک دن مدینہ طیبہ میں بلاد مغرب سے نخاس لوگوں کا ایک قافلہ آیا جو غلام اور کنیزیں فروخت کیا کرتے تھے ان کی آمد پر امام ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام خود ان کے پاس تشریف لے گئے اور خاتون زمانہ صلوات اللہ علیہا کو وہاں سے لے آئے اور لوگوں نے جب دریافت فرمایا تو آپ نے فرمایا واللہ ہم انہیں بامر اِلٰہی اور بوحی اِلٰہی لائے ہیں کیونکہ ہمیں شہنشاہ معظم سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلماور شہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے خود حکم بھی فرمایا ہے اور ایک ریشمی پارچہ پر ان کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے اور یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ یہ معظمہ صلوات اللہ علیہا ہمارے آٹھویں ولی برحق کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا ہیں کہ جن کانام اقدس علیؐ الرضاعلیہ الصلوات والسلام ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار