

Loading content...
آپ کے جسد اطہر کو چوراہے پر رکھ کر منادیوں کو کھڑا کیا کہ وہ سب ندا کرتے تھے آگاہ ہو جو شخص چاہتا ہے کہ دیکھے طیب ابن طیب امام موسیٰ ابن جعفرؐ علیہما الصلوات والسلام کو تو وہ گھر سے باہر نکلے… یہ سن کر خلائق کثیر جمع ہوئی اورغسل کاانتظام ہونے لگا تو اس وقت امام علی الرضا علیہ الصلوات والسلام بہ اعجاز امامت تشریف لائے کیونکہ امام کو غسل و کفن و جنازہ و تدفین ان جیسا معصوم ہی دے سکتا ہے غیر کو اختیار ہی نہیں ہوتا… اس لئے امام ہشتم علیہ الصلوات والسلام وہاں تشریف لائے اور انہیں غسل و کفن دیا اور جناب سلیمان جعفری علیہ السلام نے کفن کے اوپر یمانی چادر ڈالی تھی جس کی قیمت 2500 دینار تھی اور اس پر سارا قرآن لکھا ہوا تھا پھرتابوت پاک برآمد کیا گیا تو سلیمان جعفری علیہ السلام اور مومنین بغداد اس میں شامل ہوئے اور سب نے گریبان چاک کیا ہوا تھا اور ہرکوئی انا اللہ و انا الیہ راجعون پڑھ رہا تھا اور رو رہا تھا سارے لوگ پابرہنہ و سر برہنہ تھے… اس طرح مقابر قریش جو خاندانی لوگوں کا قبرستان تھا وہاں آکر تدفین کا کام انجام دیا گیا اور یہ بھی امام علیؐ رضا علیہ الصلوات والسلام نے انجام دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار