

Loading content...
جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کی اولاد میں سے ایک شخصیت وہاں بغداد میں رہتی تھی جن کا نام تھا جناب سلیمان بن ابی جعفر جعفری علیہ السلام یہ بغداد کے رؤسا میں شامل تھے اور بہت بڑے تاجر تھے یہ اس روز اپنے قصر سے دریا کی طرف برائے سیر نکلے ہوئے تھے یہ گرمی کا موسم تھا اور شام کے وقت اکثر امرا غلاموں کے ساتھ دریا کی سیر کو نکل جاتے تھے …یہ سلیمان بن ابی جعفرؐ علیہ السلام جن کا محل دریا کے قریب ہی تھا یہ دریا کی طرف جا رہے تھے تو راستے میں یہ اعلان سناجو غلام یا مزدور مل کر کرر ہے تھے، انہوں نے ایک غلام کو بھیجا کہ جاکر پتہ کرو یہ شور و غل کیسا ہے اور اصل بات کیاہے؟… ایک غلام نے آکر ساری بات بتائی تو اور یہ بھی بتایا کہ عوام یہ کہہ رہے ہیں کہ امام علیہ الصلوات والسلام کو سندی بن شاہک ملعون نے زہر دیا ہے جس سے شہادت واقع ہوئی ہے … یہ سن کر یہ واپس اپنے محل میں آئے اور اپنے بیٹوں اور غلاموں سے فرمایا کہ جاؤ ان ملعونوں سے یہ لاش اطہر چھین لو،اگر وہ کوئی تعرض کریں تو انہیں مار بھگاؤ اور ان کے گرد جو لوگ تماشائی ہیں انہیں بھی بھگا دو، جب یہ لوگ پہنچے تو مزدور جنازہ اطہرکو بغداد کی پل پر رکھ چکے تھے انہوں نے جاکر ان سے لاش اطہر چھین لی اور واپس آبادی میں آگئے اور انہوں نے کئی منادی بلائے اور ان سے کہا کہ جاکر بازار میں اعلان کرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار