

Loading content...
دوستو! سندی بن شاہک ملعون نے جب آپ کو زہر دی تو شہادت کے بعد آپ کی لاش اطہرکو لکڑی کے ایک تختے پر سلاکر غلاموں سے کہا گیا بروایت دیگر چند مزدور منگوا کر انہیں حکم دیا گیا کہ انہیں باہر لے جاؤ اور انہیں بازار میں لے جاکر اعلان کرو کہ رافضیوں کے ساتویں امام علیہ الصلوات والسلام کی موت واقع ہوگئی ہے جس نے زیارت کرنا ہو وہ کر لے اور دیکھ لے کہ انہیں کسی نے تلوار سے شہید نہیں کیا ہے اور اس کا الزام کل خلیفہ یا اس کے کسی آدمی پر نہ دیں …جب لاش اطہر اس دردناک حالت میں شہر کی کوتوالی کے قریب پہنچی تو چار آدمیوں نے اعلان کرنا شروع کردیا کہ جو دیکھنا چاہے آکر دیکھ لے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار