

Loading content...
جب یحییٰ بن خالد برمکی کو پتہ چلا کہ اس کے بیٹے کے بارے میں ہارون ملعون نے یہ حکم دے دیا ہے تو وہ فوراً ہارون کے پاس گیا اور کہا کہ میرے بیٹے نے جو کام نہیں کیا میں وہ کرنے کیلئے تیار ہوں تو اسے معاف کردے … وہ ملعون یہ بات سن کر خوش ہوگیا اور اسے کہا جاؤ اپنا کام کرومگر خیال رہے کہ سادات علوی کو اس کا علم تک نہ ہو … یحییٰ برمکی ملعون نے تعمیرات عمارت کا بہانہ بنایا اور سندی بن شاہک کے پاس پہنچ گیا اور اسے اپنے مقصد سے آشنا کیا اور اسے اپنے ساتھ ملا کر ان دونوں نے ہارون رشید ملعون کے حکم پر امام علیہ الصلوات والسلام کو انگوروں میں زہر دے دیاوہ اس طرح کہ ایک دھاگہ زہر آلود کرکے اسے سوئی میں ڈالا اور اسے ایک ایک انگور میں سے گزارا گیا جس سے انگور زہر آلود ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار