

Loading content...
شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کو180 ہجری ذوالحجہ کے مہینے میں وہاں سے بغداد کے زندان میں منتقل کردیا گیا یہاں شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام فضل بن ربیع برمکی کی قید میں رہے … جب یہ فضل بن ربیع برمکی کی قید میں تھے تو ہارون ملعون نے فضل بن ربیع برمکی سے کہا کہ تم شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کو شہید کردو مگر اس نے بھی انکار کردیا ، جب فضل برمکی نے شہید کرنے سے انکار کیا تو ہارون ملعون نے اسے بھی زندان میں ڈال دیا گیا اور شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کو فضل بن یحییٰ برمکی کی قید میں منتقل کردیا اور اسے حکم دیا کہ تم ان پر بہت سختی کرنا… اس نے پہلے پہل تو امام علیہ الصلوات والسلام پر بہت زیادہ سختی کی، کھانے پینے میں بھی اور جگہ بھی بہت تنگ دی مگر بعد میں کثرت عبادت سے متاثر ہوکر ان کی محبت کا دم بھرنے لگا اور انہیں اپنے ذاتی محل میں لے آیا اور انہیں اپنا مہمان بنالیا … یہ بات ہارون رشید ملعون تک پہنچ گئی تو یہ ملعون فضل بن یحییٰ برمکی پر بہت رنج ہوااور اس نے اپنے سالار لشکر سندی بن شاہک ملعون کو لکھا کے فضل برمکی کو گرفتار کرکے اسے سو کوڑے مارے جائیں اور پھر اسے قید میں ڈال دیا جائے اور امام علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں حکم دیا کہ انہیں سندی بن شاہک خود اپنے پاس اسیر رکھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار