

Loading content...
یعقوب ابن داؤد روایت کرتا ہے کہ جب ہارون رشید مدینہ پہنچا تو اس نے وہاں کئی دن قیام کیا ، ایک شب میں یحییٰ برمکی کی ملاقات کیلئے گیا تو اس نے مجھ سے بیان کیا کہ آج ہارون رشید جب رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مزار اقدس کی زیارت کیلئے گیا تو وہاں یہ عرض کر رہا تھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و آلک وسلم چونکہ مجھے موسیٰ ابن جعفرؐ علیہ الصلوات والسلام سے اطمینان نہیں ہے، میں ڈرتا ہوں کہ کہیں وہ اعلانِ خروج نہ فرمالیں اور اس طرح آپ کی لاتعداد امت کا قتل عام ہوگا اس لئے میں آپ کی امت کو بچانے کیلئے یہی سوچ رہا ہوں کہ میں شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کوزندان میں ڈال دوں تاکہ آپ کی امت فتنہ و فساد سے بچ جائے اور میں اپنے اس کام کیلئے آپ سے معذرت چاہتاہوں کیونکہ اس میں آپ کی امت کافائدہ ہے …یحییٰ برمکی کہتا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ کل یہ ملعون شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کو گرفتار کروالے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار