

Loading content...
ہارون رشید ملعون بڑا زیرک انسان تھا اس نے سوچا کہ میں اپنے بیٹے کے معتمد جعفر ابن محمد ابن اشعث کے خلاف کاروائی کرکے اپنے خاندان میں دشمنی کے بیج کیوں بوؤں اس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ جناب محمدؐ علیہ الصلوات والسلام ہی کو شہید کردیا جائے … یہ سوچ کر اس نے ایک آدمی کے ذریعے جناب محمدعلیہ الصلوات والسلام کو مدینہ سے بلوالیا …جب وہ وہاں سے روانہ ہونے لگے تو شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میںحاضرہوئے تو امام علیہ الصلوات والسلام نے انہیں بغداد جانے سے روکا کہ وہاں آپ کے خلاف سازش ہوچکی ہے مگر انہوں نے یہی عرض کیا کہ آپ کے تحفظ کیلئے جو کچھ بھی ہو جائے ہمیں قبول ہے اور وہاں سے روانہ ہوئے مگر شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام نے ان کے اہل و عیال کیلئے بہت سال مال بھجوادیا …جب جناب محمدؐ علیہ السلام بغداد میں پہنچے تو اسی دن ہارون رشید ملعون نے انہیں اپنے محل میں رہنے کیلئے بلوا لیا اور لوگوں کے سامنے ان کا بہت احترام و اکرام بھی کیا اور بہت سامال بھی ان کی نذر کیا اور لوگوں میں تاثر دے دیا کہ میں آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بہت عزت کرتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار