

Loading content...
ان اطلاعات کی وجہ سے ہارون رشید ملعون کافی پریشان بھی تھا ،جب اس کی پریشانی کا لوہا گرم دیکھا تو یحییٰ برمکی نے ایک تیر ہوا میں چھوڑا جو ٹھیک نشانے پر نہ بیٹھا… اس نے تنہائی میں ہارون رشید سے یہ کہہ دیا کہ جعفر ابن محمد ابن اشعث کے تعلقات جناب محمدؐبن اسماعیلؐ علیہ الصلوات والسلام سے ہیں اور یہ آپ کے بیٹے امین کوبھی اسی طرف مائل کر رہا ہے اس میں امین عباسی کی ماں زبیدہ خاتون کی آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام سے عقیدت بھی شامل ہے اور اس طرح جعفر ابن محمد ابن اشعث تمہارے خاندان کا دوست نما دشمن ہے اور جناب محمدؐ علیہ الصلوات والسلام کی حکومت کی راہ ہموار کر رہا ہے اور اس کی طرف سے خمس اور تحائف بھی ان کی خدمت میں پہنچتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار