

Loading content...
دوستو! ہمارے اکثر کتب میں روایات کی تجمیع کے دوران بہت سے روایات مخالفین کے بھی شامل ہوئے ہیں ان میں سے ایک یہ روایت ہے کہ شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کے بھتیجے جناب محمدؐ بن اسماعیل بن امام جعفرؐ الصادق علیہم الصلوات والسلام نے اپنے وقت میں دعوائے امامت کیا تھا اور شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کی مخالفت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ جب انہیں ہارون رشید ملعون نے بلایا تھا کہ ان سے شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرے تو وہ شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کے روکنے کے باوجود بھی وہاں پہنچ گئے اور شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں وہاں مخالفت کی باتیں بھی کیں اور پھر وہ امام علیہ الصلوات والسلام کی دشمنی کی وجہ سے وہیں ایک ہی رات میں فوت ہوگئے اور ان کی وفات کو نعوذ باللہ سزائے اِلٰہی قرار دیا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار