

Loading content...
اس کے بعد فرمایا کہ اے محمدؐ] ابو بصیر[ اس سے پہلے کہ تو یہاں سے جائے ہم تجھے ایک علامت دکھا ہی دیتے ہیں … اس وقت ایک خراسانی حاضر بارگاہ ہوا اور اس نے اجازت چاہی تو شہنشاہ معظم ابوالحسن موسیٰ الکاظم علیہ الصلوات والسلام نے اسے بارگاہ عالیہ میں حاضرہونے کی اجازت دی جب وہ حاضر ہواتواس نے آپ کے ساتھ فارسی میں کلام کیا تو شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے بھی اس کے ساتھ فارسی میں کلام فرمایا ، اس شخص نے عرض کیا کہ میں تو یہ سمجھتا تھا کہ آپ فارسی نہیں جانتے ہوں گے … مسکرا کرفرمایا سبحان اللہ اگر ہم تمہیں تمہاری زبانوں میں جواب نہ دیں تو فما فضلی علیک فیما یستحق بہ الامام پھر ہمیں تم پر کیا فضلیت ہے کہ جس کا مستحق امامِ وقت ہوتا ہے اگر امام بھی دوسرے لوگوں کی مثل ہوتو پھر وہ مستحق امامت کیسے ہوسکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار