

Loading content...
اس کی وجہ یہ تھی کہ جب منصورملعون نے شہنشاہ معظم سرکار ابو عبداللہ جعفرؐ الصادق علیہ الصلوات والسلام کو زہر دیا تو اس کے ساتھ ہی عامل مدینہ کو لکھا کہ جب شہنشاہ معظم کا وصیت نامہ کھولاجائے تو دیکھناکہ جسے وہ اپنی وصی و جانشین قرار دیں اسے فوراً شہید کردینا… جس روز وصیت نامہ کھول کر سب کے سامنے سنایا جانا تھا اس دن عامل مدینہ بھی وہاں پہنچ گیا اور جب وصیت نامہ پڑھا گیا تو اس میں شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے وصیت فرمائی تھی کے ہمارا سب سے پہلا وصی منصور دوانقی ہے، اگر وہ ہماری جانشینی قبول نہ کرے تو پھر ہمارا وصی حاکم مدینہ ہے، اگر وہ بھی اسے قبول نہ کرے تو پھر ہماری وصیہ معظمہ و مقدسۂ دوراںصلوات اللہ علیہا یعنی والدہ امام موسیٰ کاظم علیہ الصلوات والسلام ہیں، ان کے بعد ہمارے وصی امام موسیٰ کاظم علیہ الصلوات والسلام ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار