

Loading content...
دوسری مرتبہ شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے ایک معجزہ دکھایا کہ جونہی شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام قصر الحمریٰ میں داخل ہوئے توپورا قصر اس طرح ڈول رہا تھا جیسے شدید طوفان میں گھری ہوئی کشتی ہچکولے کھاتی ہے اور جب شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام دربار میں پہنچے تو اس ملعون کے سامنے ایک ایسا اژدہا سامنے آکھڑا ہوا کہ جس نے سارے قصر حمریٰ کو جبڑوں میں لے لیا اور اس ملعونِ ازل کو اسی خوف سے کئی روز سردی کے ساتھ بخار چڑھا رہا اسی طرح ہر بار معجزات کا صدور ہوتا رہا مگر جن کے دلوں پر ان کی بدبختی کی وجہ سے تالے پڑچکے ہوں وہ کیسے کھل سکتے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار