

Loading content...
حجاز کے (نعوذ باللہ) احمق اور کمین لوگ یہ کہتے ہیں کہ آپ بہترین خلائق ہیں، آپ اللہ جل جلالہ کی خلافیت اِلٰہیہ کے مالک ہیں اور آپ ہی معبود حقیقی کی حجت ہیں اور اس کی وحی کے ترجمان ہیں اور اس کے علم کا خزانہ ہیں اور آپ ہی میزان الاعمال ہیں اور نور اِلٰہی کے وہ روشن چراغ ہیں جس سے آپ کا طالب ظلمت ِکفر و جہل کو نابود کرتا ہے اور وہی ناسمجھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس دنیا میں جس نے بھی آپ کی معرفت حاصل نہیں کی یا آپ کے مرتبے کو نہیں سمجھااس کا کوئی نیک عمل بارگاہ اِلٰہی میں مقبول و منظور نہیں ہوسکتا اور اس کی ترازوئے اعمال نیکیوں سے خالی ہوگی … اسی طرح لوگ آپ کے وہ فضائل بیان کرتے ہیں کہ جو آپ میں موجود ہی نہیں ہیں اور (نعوذ باللہ) جس مرتبے کے آپ اہل نہیں وہ مرتبے بیان کرتے ہیں … آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ جس ذات نے حق کو منکشف فرمایا ہے وہ آپ کے جد اطہر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں اور ان کی تصدیق سب سے پہلے آپ کے جد اطہر امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمائی تھی اب مناسب یہ ہے کہ آپ بھی ان کی اتباع کریں اور شیعوں کو ایسے عقائد سے باز رکھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار