

Loading content...
کتاب امالی میں منصور دوانقی ملعون کے حاجب ربیع سے منقول ہے کہ ایک مرتبہ کچھ لوگوں نے خلیفہ کے پاس حضرؐت کی چغلی کھائی، اس نے غضبناک ہوکر حضرؐت کو طلب کیا،جب شہنشاہ معظم جناب امام جعفر صادق ابو عبداللہ علیہ الصلوات والسلام منصور دوانقی ملعون کے مکان کے قریب پہنچے اس وقت میں نے درواز ے سے باہر نکل کر حضرؐت کی خدمت میں عرض کیا کہ میں اس ملعون کے غضب و جبر سے آپ کو خداوند کریم کی پناہ میں دیتا ہوں کہ اس وقت یہ بد بخت آپ پر نہایت غضبناک ہے حضرؐت نے بہ زبان معجز بیان ارشاد فرمایا کہ خداوند عالم کی حفاظت میرے لئے سپر اورزرہ ہے تو میرے آنے سے منصور کو مطلع کر ، حسب ارشادِ حضرؐت اس کو خبر کی گئی تو اس نے حضرت کو بلوالیا جب آپ سامنے تشریف لے گئے تو بطور سنت نبوی سلام کیا، اس نے سلام کا جواب عرض کرنے کے بعد عرض کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار