

Loading content...
مفضل ابن عمر سے منقول ہے کہ ایک مرتبہ منصور دوانقی نے حاکم مکہ و مدینہ حسین ابن زید کو حکم دیا کہ شہنشاہ معظم امام جعفر صادق علیہ الصلوات والسلام کے گھر اطہر کو ٹھنڈا کردو تاکہ سارے افراد خانہ سمیت گھر اطہر ٹھنڈا ہوجائے، اس ملعون نے اس پر عمل کیا … جب آگ نے پوری طرح سے گھرا طہر کو لپیٹ میں لے لیااور باہر نکلنے کا کوئی راستہ باقی نہ بچا تو اس وقت شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام ان شعلوں کے درمیان سے برآمد ہوئے اور فرما رہے تھے انا ابن اعراق الثرے انا ابن ابراہیم خلیل اللہ یعنی ہم ان کے وارث ہیں جو زمین کیلئے موجب بقا ہیں اور ہم ابراہیم خلیل اللہ کے وارث ہیں … اور اس دہکتی ہوئی آگ سے پاک گھر کو کوئی نقصان بھی نہ پہنچا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار