

Loading content...
یہاں مناسب ہوگا کہ میں جناب شیخ عباس قمی نور اللہ مرقدہ کی فرمائش بھی عرض کردوں ، انہوں نے اپنے قارئین کو تاکید کی ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جب بھی اسم الحسنیٰ زبان پر آئے یا سنیں تو جتنا زیادہ ادب و احترام ہوسکے احترام کریں اور اس کے ساتھ ہی صلوات کو واجب قرار دیں اور اگر آپ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اسم مبارک لکھیں تو اس میں صلوات کو اشارہ و کنایہ و رمز کو کافی نہ سمجھیں بلکہ مکمل صلوات لکھیں اور ان محرومان سعادت کی طرح نہ ہوجائیں کہ جو اسم مبارک پر صر ف ]صؐ[ وغیرہ لکھ دیتے ہیں جو اس طرح کرتا ہے وہ محروم سعادت ہے … آپ جب بھی نام پاک لکھیں تو بغیر وضو اور طہارت کے نہ لکھیں اور نہ ہی زبان پر لائیں ، ہاں جب بھی باوضو و باطہارت اس اسم مبارک کو زبان پر لائیں یا لکھیں تو اس کے باوجود پھر بھی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اپنی کوتاہی ادب و احترام کی معذرت چاہیں اور عرض کریں کہ میں آپ کے کماحقہ احترام و ادب سے عاجز ہوں… منتھی الآمال 124/2
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار