

Loading content...
اس ابتدائی کشمکش میں ایک طویل وقت ایسا ملا کہ جس میں شہنشاہ معظم امام صادق آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام نے دین کیلئے قدرے کھل کر کام کیا اور اس دور میں آپ کے درس میں چارچار ہزار طلبا شامل ہوا کرتے تھے اور ان میں کئی تو ایسے تھے کہ جو بعد میں امام اہل سنت قرار پائے جیسا کہ اہل سنت کی بنیادی چار فقہوں میں سے اوّلین دو فقہوں کے امام ہیں یعنی امام مالک بن انس مدنی جو فقہ مالکی کے بانی ہیں اور امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت بھی آپ کے شاگردوں میں سے تھے اور اسی طرح یحییٰ بن سعید بن جریح ، سفیان ثوری ، ابن عینیہ ، ابو ایوب سجستانی ، محمدبن حسن ، ابو یزید طیفور وغیرہ …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار