

Loading content...
علم آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کوقدرے کھل کر پیش کرنے کا موقعہ آپ کو ملا اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے اوّلین دور میں بنی امیہلعنة اللہ علیہم اجمعین اپنی حکومت کی بقا کی کشمکش میں مبتلا تھے اور انہیں جان کے لالے پڑے ہوئے تھے اور عباسی اپنی کمزور سے تحریک کو مضبوط کرنے میں لگے ہوئے تھے اور وہ جناب عبداللہ نفس زکیہ علیہ الصلوات والسلام کے فرزندان جناب ابراہیم علیہ الصلوات والسلام و جناب محمدؐ علیہ الصلوات والسلام کو ساتھ ملا کر اپنی حکومت کے قیام کی کوششیں کر رہے تھے اس لئے زمانے کے امام برحق کی طرف کسی کی توجہ نہ تھی اور آل امام مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام کی ایک طرح سے یہ کوشش تھی کہ کسی طرح زمانے کے امام کو اپنے دین کی اشاعت کا موقعہ مل جائے اور ان کی طرف کسی کی نگاہ نہ جائے اور انہیں اس کی بہت بڑی قیمت بھی چکانا پڑی کیونکہ بعد میں عباسی جب مضبوط ہوئے تو انہوں نے آل امام مجتبیٰ علیہم الصلوات والسلام پر وہ ظلم ڈھائے کہ بنی امیہ کے ظلم بھی ان کے سامنے شرمندہ نظر آتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار