

Loading content...
ہشام ابن عبدالملک بن مروان لعنة اللہ علیہم اجمعین نے ایک مرتبہ عامل مدینہ کو خط لکھا کہ ہمیں کچھ ایسی اطلاعات پہنچی ہیں کہ شہنشاہ معظم امام محمدؐ الباقر علیہ الصلوات والسلام کے گرد لوگ جمع ہو رہے ہیں اور ان کی عزت بہت ہورہی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ وہ ہماری حکومت کیلئے خطرہ بنیں اس لئے انہیں فوراً شہید کردیا جائے … جواباً عامل مدینہ نے لکھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ میں تمہارے حکم سے باہر نہیں ہوں مگر میں ازراہ خیر خواہی لکھ رہا ہوں کہ شہنشاہ معظم امام محمدؐ الباقر علیہ الصلوات والسلامکودنیا اور مال دنیا اور حکومت سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ انہیں تو عبادات سے فرصت ہی نہیں ملتی، وہ توایسی ذات ہیں کہ جب آپ تسبیح و تہلیل میں مصروف ہوتے ہیں تو طیور واشجار بھی آپ کی آواز پر ہمنوا ہوجاتے ہیں ]اس طرح اس نے بہت سے فضائل لکھے[ اورشہید کرنے سے معذرت کرلی … اس بات سے ہشام ملعون سمجھ گیا کہ یہ بھی ان سے بہت زیادہ متاثر ہے، اس پر اس نے فوراً شکریہ کا ایک خط لکھا اور کہا کہ تم نے مجھے جس طرح آگاہ کیا ہے میں تمہارا شکر گزار ہوں اور تمہاری بات سے متاثر ہوکر میں شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کو خلعت شاہی سے نوازنا چاہتا ہوں تم انہیں دربار میں طلب کرنا اور انہیں یہ خلعت شاہی پیش کرنا اور میری طرف سے عرض کرنا کہ اسے تمہارے سامنے دربار ہی میں زیب تن فرمائیں،یہ خلعت زہر میں ڈبو کر بھیجی گئی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار