

Loading content...
جناب زید علیہ الصلوات والسلام کے واقعہ میں آپ دیکھیں گے تو بہت سے ثبوت آپ کو ملیں گے کہ جن سے ثابت ہوگا کہ ایک ضعیف العمر چچا اپنے نوعمر امام بھتیجے پر کس طرح قربانیاں دے رہا ہے … ان کا دربار ہشام میں متروکات سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دعویٰ کرنا، ہدایہ و صدقات امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کو شام میں طلب کروانا دراصل اس نظریہ کو توڑنے کی خاطر تھا کہ آل محمدؐ علیہ الصلوات والسلام سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے مال دنیا کے خزانے جمع کر رہے ہیں اور ان کے پاس اتنا مال جمع ہو چکا ہے کہ حکومت وقت کا تختہ الٹ سکتے ہیں اور سارے عرب کے لوگوں کے ایمان خرید سکتے ہیں … اس لئے وہ صدقات و متروکات جب شام میں پہنچے تو حکومت نے دیکھا کہ وہ تو ایک زاہد شب زندہ دار کا توشہ ہے اس کے سوا تو کچھ بھی نہیں ہے …اس پر ہشام ملعون نے جناب زید علیہ الصلوات والسلام سے پوچھا کہ کیا کل متروکات و صدقات مال اتنا ہی تھا؟… انہوں نے فرمایا اتنا ہی تھا … اس نے کہا اتنی کم قیمت چیز کا بھی کوئی لالچ ہوتا ہے؟… اس کے بعد اس نے جناب زید علیہ الصلوات والسلام کو پابہ زنجیر کرکے شام سے مدینہ بھجوادیا اور شہنشاہ معظم امام محمدؐ الباقر علیہ الصلوات والسلام سے معذرت بھی چاہی اور جناب زید علیہ الصلوات والسلام کو سزا دینے کی سفارش بھی کی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار