

Loading content...
مگر تاریخ گواہ ہے کہ ان کی ان کوششوں کے باوجود بھی ظالم حکومتوں نے اصلی آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام کو تلاش بھی کیا اور انہیں شہید بھی کیا، اگر اسی طرح متعدد امام زادگان علیہم الصلوات والسلام اپنی جانوں کو ہتھیلیوں پر نہ رکھتے اور سر پرکفن باندھ کر امامِ وقت کی حفاظت نہ کرتے تو کسی بھی امامِ وقت کو شاید اس طرح تبلیغ کا موقعہ نہ ملتا جیسا کہ ملا…آپ دیکھیں ہر دور میں دو دو تین تین امام زادگان اپنے آپ کو امام بنابناکر شہید ہوتے رہے ہیں اور اپنے زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کو بچاتے رہے ہیں جیسا کہ جناب محمدؐ حنیفہ علیہ الصلوات والسلام ،جناب زید بن حسن علیہما الصلوات والسلام ، جناب زید بن امام زین العابدین علیہما الصلوات والسلام سے لے کر جناب جعفر تواب تک بیسیوںامام زادگان علیہم الصلوات والسلام نے قربانیاں دے کر امامِ وقت کو بچایا ہے … ایسا نہیں تھا کہ وہ امامِ وقت کو نہیں جانتے تھے یا نعوذ باللہ ان میں کوئی لالچ تھا، دنیا و اقتدار کا لالچ تو تب ہوتا کہ اس سے کچھ ملنے کی کوئی امید ہوتی جبکہ سامنے صرف موت تھی اور اس کے سوا کوئی راستہ تھا ہی نہیں تو آپ بتائیں کہ کوئی انسان موت کا بھی لالچ کر سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار