

Loading content...
دوستو! حقیقت یہ ہے کہ اس دور میں امامت پھولوں کی سیج نہیں تھی بلکہ تلواروں کی باڑ سے کھیلنا تھا کیونکہ حکومت وقت امامت کے ہر داعی کوفوراً قتل کرنے کی کوشش کرتی تھی اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ شہنشاہ معظم امام محمدؐ الباقر علیہ الصلوات والسلام کو متعدد بار اسی جرم میں اسیر کرکے شام لایا گیا اور کئی مرتبہ انہیں امام حق ہونے کی پاداش میں شام کی پیشیاں بھگتنا پڑیں اور ان سے قبل شہنشاہ معظم امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام جیسی حلیم و صابر ذات کو بھی ظالم حکومت نے زہر دے کر شہید کردیا تھا تو اور کسی کو کیسے چھوڑ سکتی تھی؟ اس دور میں اپنی امامت کا اعلان کرنا گویا موت کو دعوت دینے کے مترادف تھا اس دور میں جناب زید علیہ الصلوات والسلام کا دعوائے امامت کسی دنیاوی لالچ کی وجہ سے نہ تھا بلکہ امام حق کی طرف سے حکومت کی توجہ مبذول کروانے کی خاطر تھا اور یہ سلسلہ ان کی اولاد تک چلتا رہا اور بعد میں یہ بات ایک تحریک بن گئی جس میں عباسی بھی شامل ہوگئے اسی تحریک نے اموی حکومت کو انتہائی کمزور بھی کردیاکہ انہیں اپنی حکومت بچانے کیلئے اپنے سابقہ رویوں کو ترک کرنا پڑا اور عمر بن عبدالعزیز نے جناب زید علیہ الصلوات والسلام کو بطور سیاسی رشوت فدک بھی واپس کردیا اور منبروں پر جو بر سر عام امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں غلیظ زبان استعمال ہورہی تھی وہ بھی بند کروانا پڑی اور اسے کئی اصلاحات لانا پڑیں اور اموی ظالمانہ پالیسیوں کو نرم کرنا پڑا اور احادیث ساز اداروں کی طلبی کرواکے 7/6 لاکھ حدیثوں کو کنڈم (Condemn) کرنا پڑا تو یہ نرم رویہ اور حقیقت پسندی اپنی حکومت بچانے کیلئے تھی نہ کہ خاندان پاکعلیہم الصلوات والسلام سے محبت اور عقیدت کا اظہار تھا کیونکہ اس سے قبل انہوں نے اپنا ظالمانہ ہتھیار بھی استعمال کرکے دیکھ لیا تھا اور جناب زیدعلیہ الصلوات والسلام کی اولاد کا قتل عام اس کا ایک حصہ تھا مگر جب انہوں نے دیکھا کہ ظلم سے کام نہیں بنتا بلکہ حکومت بدنام ہو رہی ہے اور اس کا امیج (Image) خراب ہو رہا ہے توانہوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا اور انہیں مجبوراً اپنی پالیساں نرم کرنا پڑیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار