

Loading content...
دوستو! آپ سوچیں کہ جناب جابر بن عبداللہ انصاری کو تو معلوم تھا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہمارے کون کون سے جانشین ہیں لوحِ سیدة النساء العالمین صلوات اللہ علیہا بھی پاک گھر میں موجود تھی اور شہنشاہ معظم امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے بھی اپنے بعد کے آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ ہزاروں مرتبہ بیان فرمائے تھے، اسی طرح شہنشاہ معظم امام مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام نے بھی باربار بارہ آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام اور ان کے اسمائے مبارکہ کا ذکر فرمایا، اسی طرح شہنشاہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے بھی اپنے بعد کے آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام کا ذکر فرمایا، یہ سب کچھ آج ہم بھی جانتے ہیں تو کیا شہنشاہ معظم امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے اپنے پاک فرزندان علیہم الصلوات والسلام نہیں جانتے تھے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار