

Loading content...
بات یہاں تک نہیں کہ ان سے صر ف مومنین یا مسلمین آکر سوال کرتے تھے بلکہ دیگر مذاہب عالم کے لوگ بھی مستفید ہوتے تھے اور اس دور کے علمائے کرام کی یہ رائے تھی کہ آپ 1200 علوم کے عالم ہیں جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس جدید دور میں بھی یہ تعداد پوری نہیں ہوتی ہے، اُس دور میں تو چار سو علوم ہی ایسے تھے جو جانے جاتے تھے … ان سے علم حاصل کرنے والے صرف انسان ہی نہ تھے بلکہ جنات بھی آپ سے کسب فیض کیا کرتے تھے… سعد کفاش سے روایت ہے کہ ایک دن میں در اطہر پہ حاضرہوا اور اذنِ باریابی چاہاتو دراطہرکے خادم نے فرمایا … لا تعجل ان عندہ قوما من اخوانکم تم جلدی نہ کرو کیونکہ تمہارے کچھ دینی بھائیوں کا ایک وفد آیا ہوا ہے جو علم حاصل کر رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار