

Loading content...
انہوں نے عرض کیا مجھے آپ کی زیارت کی خوشی میں سب کچھ بھول گیا تھا اب آپ فرمائیں میں تفصیل سے سلام پیش کروں یا صرف ان کی طرف سے سلام ہی پیش کردوں؟ … آپ نے فرمایا تفصیل سے کلام فرمائیں … اس کے بعد انہوں نے تفصیل عرض کیا شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی آنکھوں سے شدت اشتیاق سے آنسوجاری تھے اور جب وہ سلام والے جملوں پر پہنچے تو شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام سرو قد تعظیماً کھڑے ہوگئے اور جد اطہر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سلام کھڑے ہوکر سنے اور اس کے بعد جوابا ً سلام عرض کیا اور اس کے بعد جناب جابر سے فرمایا کہ جب تک یہ زمین و آسمان قائم ہیں اس وقت تک ہمارا آپ پر بھی سلام ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار