

Loading content...
فرمایاوہ معظمہ صلوات اللہ علیہا ]ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کی طرح [صدیقہ تھیں،پوری اولاد امام مسموم علیہ الصلوات والسلام میں سے کوئی بھی ان کی مثل نہ تھا…ایک مرتبہ آپ صلوات اللہ علیہا ایک دیوار کے سائے میں مستورات مدینہ کو درس ہدایت فرما رہی تھیں کہ اچانک دیوار گرنے لگی ، آپ نے دیوار کی طرف دیکھ کر فرمایا سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قسم تمہیں اللہ جل جلالہ نے گرنے کا ابھی حکم نہیں فرمایا… جب یہ فرمایا تو دیوار کافی جھک چکی تھی مگر اسی فرمان کے ساتھ وہ اسی جھکی ہوئی حالت میں وہیں رک گئی تااینکہ آپ نے اپنا سلسلۂ کلام اختتام تک پہنچایا اور اس کے بعد وہاں سے ہٹ گئیں اور پھر دیوار سے فرمایا ہاں اب گرنے کی اجازت ہے ، پھر دیوار گر گئی …اس کی خبر جب شہنشاہ معظم جناب سید الساجدین علیہ الصلوات والسلام کو ہوئی تو انہوں نے اظہار عظمت اِلٰہیہ کے شکرانے کے طور پرسونے کی ایک سو اشرفی تصدق فرمائی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار