

Loading content...
شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے ایک ناقہ رکھی ہوئی تھی کہ جس پر حج پر تشریف لے جاتے تھے، جب آپ کی شہادت ہوئی تو ناقہ روتی ہوئی آپ کی لپی ہوئی مزار پہ سینہ رکھ کر رونے بیٹھ گئی … امام محمدؐ الباقر علیہ الصلوات والسلام وہاں تشریف لائے اور اسے وہاں سے اٹھا لیا، اگلے دن پھر کسی نے عرض کیا کہ ناقہ اسی طرح رو رہی ہے اور مزار اقدس کو نہیں چھوڑتی، آپ نے فرمایا ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام نے اس پر بیس حج فرمائے اور کبھی تیز چلانے کیلئے کوڑا تک استعمال نہیں فرمایا تھا یہ اپنے مالک سے بچھڑ گئی ہے اسے وہیں رہنے دو … وہ ناقہ ایک دن وہاں بیٹھی رہی اور شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی وفات کے تیسرے دن وہیں مزار پر روتے روتے فوت ہوئی … امام محمدؐ الباقر علیہ الصلوات والسلام نے اس کے جسد کو باضابطہ طور پر دفن فرمایا اور فرمایا کہ اس کی بے حرمتی ہمیں پسند نہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی درندہ اسے مس کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار