

Loading content...
آپ کے معجزات لاتعداد ہیں جو یہاں بیان نہیں ہوسکتے … آپ کی عظمت، شان اور وقار کا یہ عالم تھا کہ ایک مرتبہ آپ حج پر تشریف لے گئے تو اس وقت انتہائی ہجوم تھا، ہشام بن عبدالملک بن مروان ملعون وہاں امیر حج بن کر آیا ہوا تھا اور ہجوم کی کثرت کی وجہ سے اسے حجر اسود کا بوسہ لینے تک کا موقعہ نہ ملا وہ اس انتظار میںبیٹھا تھا کہ ہجوم کم ہوتو وہ بھی حجر اسود کا بوسہ لے، مگر ہجوم کم ہی نہیں ہورہا تھا کہ اچانک ایک طرف سے شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام ناقہ پہ سوار ہوکر تشریف لائے اور اپنی ناقہ کو باہر چھوڑ کر خود حرم میں تشریف لائے اور لوگوں نے ان کی عظمت کودیکھا تو راستہ بنادیا اور آپ نے آرام سے طواف فرمایا اور حجر اسود کا بوسہ دیا … یہ دیکھ کر کچھ لوگوں نے ہشام ملعون سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ اس ملعون نے تجاہل عارفہ سے کام لیا اور کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ کون ہیں ، یہ سن کر وہاں بیٹھے ہوئے ایک شاعر جناب ہمام بن غالب بن صعصہ تمیمی المجاشعی جن کا تخلص فرزدق تھا وہ اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے فی البدیہہ ایک قصیدہ پیش کیا ،جسے سن کر سارے لوگ عش عش کر اٹھے … اسی قصیدے کی وجہ سے ہشام ملعون کے دل میں حسد کی آگ بھڑک اٹھی اور اس نے اپنے بھائی ولید ملعون سے مشورہ کیا اور انہیں خفیہ طریقے سے زہر دلادی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار