

Loading content...
ابو نمیر علی بن یزید روایت کرتا ہے کہ جب شہنشاہ معظم امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کی شام سے واپسی ہوئی تو یزید ملعون کی طرف سے جو حفاظتی دستہ ساتھ روانہ کیا گیا تھا میں بھی اس میں شامل تھا جب ہم نے سارے قافلے پاک کو مدینہ میں پہنچادیا اور اجازت چاہی تو شہنشاہ معظم امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام نے اہل حرم کے کچھ زیورات ہمیں بطور اجرت یا انعام عطا فرمائے تو ہم نے معذرت کر لی کہ ہم نے جو یہ خدمت انجام دی ہے اس کا صلہ سوائے رضائے اِلٰہی کے اور کچھ نہیں ہے …اس پر امام علیہ الصلوات والسلام نے ایک سیاہ رنگ کا پتھر اٹھایا اور اس پر اپنی انگوٹھی کی مہر ثبت فرمائی جو اس میں نقش ہوگئی ، وہ پتھر مجھے عطا فرمایا اور فرمایا کہ تمہیں جب بھی کوئی چیز ضرورت ہوتم اس پتھر سے مانگ لینا وہ تمہیں مل جائے گی …ابونمیر کہتا ہے مجھے اس ذات کی قسم ہے جس نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مبعوث بہ رسالت فرمایا ہے اگر مجھے رات کو روشنی کی ضرورت ہوئی ہے تو میں نے اس پتھر سے مانگی تو مجھے فوراً مل گئی، گھر کا تالا طلب کیا تو مل گیا، اپنی ضروریات زندگی میں سے کوئی ایسی چیز نہ تھی جو میں اس پتھر سے مانگتا تھا اور وہ مجھے نہیں ملتی تھی، حتیٰ کہ اگر میں ظالم حکام کے سامنے بطور مجرم پیش ہوااور اس پتھر سے حفاظت طلب کی تو کوئی حاکم مجھ سے سخت کلامی تک نہ کر سکا…(منتھی الآمال)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار