

Loading content...
دوستو! یہ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ جب یزید ملعون برسر اقتدار آیااور واقعہ کربلا واقع ہوگیا تو لشکرتوابین کی موومنٹ (Movement) شروع ہوگئی اور پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے انتقام کی تحریک شروع ہوئی … لیکن چونکہ شعیہ مسلمات میں سے ایک مسلمہ امر یہ بھی ہے کہ حجتِ وقت (چاہے وہ کوئی نبی ہو یا امام ہو) کے حکم کے بغیر جہاد کرنا جائز نہیں ہے …اس لئے جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام نے شہنشاہ معظم امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کی رضا معلوم کی تو وہ انتقام کے حق میں تھی مگر اس وقت انتقام کی تحریک صرف کوفہ میں چل رہی تھی جبکہ باقی سارے اسلامی ممالک میں بنی امیہ کا مکمل ہولڈ (Hold) تھا اس لئے امام علیہ الصلوات والسلام کا کھل کر سر پرستی کرنا خطرے سے خالی نہ تھا، اس لئے جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام نے زمانے کے امام کے تحفظ کیلئے اپنی امامت کا اعلان فرمایا اور جناب مختیار ثقفی سلام اللہ علیہکی سرپرستی فرمائی ، جناب مختیار سلام اللہ علیہ نے شیعوں کو یہ باور کروایاکہ امامِ وقت شہنشاہ معظم امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام نہیں ہیں بلکہ جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام ہیں اور ہم ان کے حکم سے جہاد کر رہے ہیں… مگر کچھ وقت بعد جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام کو بھی خطرہ درپیش ہواتو جناب مختیار سلام اللہ علیہ نے اپنی امامت و نبوت کا دعویٰ کر دیا جو صرف پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کو بچانے کیلئے تھا جب انتقامی مشن مکمل ہوگیا تو پھر جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام نے سارے مومنین کا رخ امامِ وقت کی طرف پھیرنے کیلئے یہ تجویز دی کہ حجر الاسود جس کی امامت کی گواہی دے گا وہ حقیقی امام ہوگا اس پر ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور حجر اسود سے جب گواہی طلب کی گئی تو اس نے شہنشاہ معظم امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کی امامت کی گواہی دی تو آپ نے بڑھ کر اپنے بھتیجے کے قدم چھولئے کہ واقعی آپ زمانے کے امام ہیں … صاحب منتھی الامال بھی لکھتے ہیں کہ جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام خود امامت کے داعی نہ تھے بلکہ یہ گواہی صرف امام حقیقی کے اظہارِ شان و عظمت کیلئے دلوائی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار