

Loading content...
بردباری و حلم کا یہ عالم تھا کہ جب اہل مدینہ نے یزید ملعون کی بیعت توڑی اور بدنام زمانہ واقعہ حرہ پیش آیا تو مروان ملعون اپنے بیوی بچوں کو بچانے کیلئے عبداللہ ابن عمر کے پاس لے گیا کہ تم انہیں پناہ دے دو… مگر اس نے خوف کی وجہ سے انکار کردیا تو یہ شہنشاہ معظم امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضرہوا اور عرض کیا میں آپ کی امان و پناہ میں اپنی بیوی عائشہ بنت عثمان بن عفان اور بچوں کودیتا ہوں کیا آپ ہمیں امان دیںگے؟… آپ نے اسے نہ امام حسن علیہ الصلوات والسلام کے جنازہ اقدس پر تیرچلانا یاد دلایا اور نہ ہی دربار شام میں امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے سر اطہر کے طشت سے کپڑا ہٹاکر سارے درباریوں کے سامنے ناچ کرگانا یاد دلایا اور نہ ہی شام میں اس کے مظالم یاد دلائے جو اس ملعون کی طرف سے آپ کے خاندان پر ہوئے تھے بلکہ فوراً اس کے بچوں کو امان دے دی اور جب وہ ملعون طائف میں پہنچ گیا اور سلسلہ غارت گری کچھ کم ہواتو اس نے اپنے اہل وعیال کو طائف روانہ کردینے کا عرض کیا تو شہنشاہ معظم امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام نے اپنے کم سن بیٹے جناب عبداللہعلیہ الصلوات والسلامکو اس کی بیوی کے محمل کے ساتھ طائف بھیجا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار