

Loading content...
سعید بن مسیب، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن سرورکونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قیامت کے احوال بیان فرما رہے تھے اور اس میں فرمایا کہ پھر عرصہ محشر میں ایک منادی ندا کرے گا کہ این زین العابدین؟ اس وقت جو کائنات کے عابدین کی زینت ہیں وہ کہاں ہیں؟ تشریف لائیں… سارے اہل محشر کی نگاہیں اٹھیں گی اور وہ دیکھیں گے گویا ہم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نور عین امام حسین علیہ الصلوات والسلام کی دستار کے وارث انتہائی شان وشوکت و وقار سے صف ہائے خلائق کو عبور فرما تے تشریف لا رہے ہیں … یعنی یہ لقب انہیں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عطا فرمایا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار